پاکستانتازہ ترین

حافظ نعیم الرحمان کا حکومت سے سخت سوال: "مفت بجلی کے وعدے کہاں گئے؟”

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی جماعتوں کو انتخابی وعدے یاد دلاتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود عوام کو دی گئی کوئی سہولت عملی طور پر نظر نہیں آ رہی۔

حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں حکومتی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران مفت بجلی کے وعدے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے یہ وعدے محض سیاسی دعوے بن کر رہ گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عوامی مشکلات کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج مہنگی ترین بجلی نے نہ صرف عوام کا جینا محال کر دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کا پہیہ بھی جام ہو چکا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں صرف حکمران طبقہ اور شوگر مافیا کو فائدہ ہو رہا ہے، جب کہ عوام، کسان اور صنعت کار مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدے نبھانا حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ حکمران طبقہ اپنی کارکردگی کا حساب دے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button