پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا احتجاجی لائحہ عمل آج متوقع، 5 اگست کو تحریک عروج پر پہنچے گی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے آج باضابطہ اعلان کیے جائیں گے۔ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک کے دوران کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

"بانی پاکستان تحریک انصاف کے کہنے پر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور 5 اگست کو یہ تحریک اپنے عروج پر ہوگی۔”

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ

"بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر تحریک کی قیادت کریں گے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔”

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت لاہور میں موجود ہے اور گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں پارٹی کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک ملک کی سیاسی صورتحال پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے نتائج کو بڑی توجہ دی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button