پاکستانتازہ ترین

"مزید بارشوں کی نوید: مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 13 جولائی سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جو آئندہ کئی روز تک بارشوں کا سبب بنے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 13 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ادھر سندھ میں 15 سے 17 جولائی کے دوران تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے تاہم شہریوں کو ممکنہ اربن فلڈنگ اور ٹریفک مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button