پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی رہائی نہ ہوئی تو سیاست چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈاپور کا حکومت کو دو ٹوک انتباہ”

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو 90 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یا ہم ہوں گے یا وہ، ہم اپنی منزل حاصل کریں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی معطلی قانون اور جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اگر ہمارے ارکان کو بحال نہ کیا گیا تو ہم بھی اپنے ردعمل میں بھرپور اقدام کریں گے۔

انہوں نے تاریخی تناظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر بارہا ڈاکہ ڈالا گیا، 2013 میں عوامی رائے کو نظر انداز کیا گیا جبکہ 2018 میں اکثریت کم کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی سازش ثابت ہو جائے تو وہ ہر سزا قبول کرنے کو تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پر ایوان میں موجود ہیں، عوام نے انہیں بارہا مسترد کیا ہے۔ اگر مولانا صاحب اپنے رویے میں بہتری لائیں تو یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ ملک کیلئے بھی بہتر ہوگا۔

علی امین گنڈاپور کے ان بیانات نے سیاسی ماحول کو ایک نئی سمت دے دی ہے، اور اب یہ دیکھنا ہوگا کہ حکومت ان کے دیے گئے 90 دن کے الٹی میٹم پر کس طرح ردعمل دیتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button