پاکستانتازہ ترینروزگار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار، 100 انڈیکس میں 2350 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا تسلسل جاری ہے، اور گزشتہ تین ہفتوں سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 2350 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,34,299 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ ہفتے کے دوران انڈیکس 2605 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ اس عرصے میں انڈیکس کی کم ترین سطح 1,32,326 اور بلند ترین سطح 1,34,931 رہی۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں بھی قابلِ ذکر رہیں۔ ایک ہفتے کے دوران 4 ارب 73 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 194 ارب روپے رہی۔

اس مثبت رجحان کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 377 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 16 ہزار 288 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق معاشی بہتری کی توقعات، شرح سود میں ممکنہ کمی اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پیش رفت اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دے رہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button