تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2024ء کے امتحانات کامیابی سےمکمل

نوشہرہ کی تحصیل پبی میں امتحانی مراکز میں 5 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی

نوشہرہ :(51 نیوز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِاہتمام خزاں سمسٹر 2024ء کے فائنل امتحانات کامیابی اور شفافیت کے ساتھ اختتام پذیرہوگئے، تحصیل پبی میں واقع امتحانی مراکز میں پانچ ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے امتحانات میں شرکت کی، جو ایک قابلِ ذکر تعلیمی سرگرمی رہی۔

امتحانات کی بہترین منصوبہ بندی، مربوط انتظامات اور پُرامن ماحول نے تعلیمی معیارکومزید بلند کیا، ریجنل آفس پشاوراورگورنمنٹ ڈگری کالج پبی کی انتطامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے طلبا و طالبات کو ایک مثالی تعلیمی فضا فراہم کی گئی، جسے طلبا، والدین اور اساتذہ نے سراہا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے یہ امتحانات 79 روزتک جاری رہے، اس بار تمام امتحانی مراکزسرکاری کالجز تک محدود رکھے گئے، جس سے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا گیا بلکہ طلباء کو بہترسہولیات اوریکسوئی کے ساتھ امتحانات دینے کا موقع بھی ملا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اس اقدام کوتعلیمی میدان میں ایک مثبت اور عملی پیش رفت کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جو مستقبل میں معیاری امتحانی نظام کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button