اوورسیز

ایران کا اسرائیل پرمہلک وار، پہلے سے بھی بڑےاورخطرناک حملے، 47 افراد زخمی، اہم عمارتیں تباہ

تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس سمیت 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات، متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں

ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ میں مزید شدت آگئی ہے، ایران نے تازہ ترین حملوں میں صہیونی فوج کے کمانڈاینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرزاورانٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 47 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں دھماکےکی آوازیں سنی گئیں اورمتعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کوحالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پرسب سے بڑاحملہ قراردیا جارہا ہے۔

ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر11ویں بارمیزائل اورڈرون داغ دیئے، جس میں پہلی بارسیجل میزائل کا استعمال کیا گیا، ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہرتل ابیب اورحیفہ پرجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتورمیزائل سیجل فائرکیے گئے ہیں، جوانتہائی بلندی پرسفرکرکے پھراپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔

ایران نے دعوی کیا ہے کہ اُس کی جانب سے فائر کیے گئے ایک درجن میزائلوں میں سے چند نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی جانب سے میزائل فائر ہونے اور اسرائیلی حدود میں ڈرون و راکٹ داخل ہونے پر سائرن بھی بجائے گئے

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button