پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

پنجاب حکومت نے 5335 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 5335 ارب روپے مالیت کا ٹیکس فری بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا، جس میں تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت سماجی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، جبکہ ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بجٹ میں معاشی نظم و ضبط، وسائل کے درست استعمال اور شفافیت کو ترجیح دی گئی ہے۔

تعلیم کے شعبے میں 127 فیصد، صحت میں 41 فیصد، زراعت میں 24 فیصد، پولیس بجٹ میں 132 فیصد، اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے 50 فیصد اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے لیے بجٹ میں 359 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ بلدیاتی حکومتوں کے لیے 130 فیصد اور شہری ترقی و صحتِ عامہ کے لیے 211 فیصد اضافہ شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی طلبہ کو 27 ارب روپے مالیت کے لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جبکہ اسکولوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صحت کے شعبے میں ترقیاتی مد میں 181 ارب روپے اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 450 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ نوازشریف کینسر انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 12 ارب روپے، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے قیام اور زمین کے حصول کے لیے 109 ارب روپے جبکہ مریم نواز ہیلتھ کلینک پروگرام کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں 10 لاکھ کسانوں کو 106 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے، ماڈل ایگری مالز، میڈیکل کالجز، ایئر ایمبولینسز، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور مفت ڈائیلاسز جیسی سکیمیں شامل ہیں۔ لاہور، سرگودھا، نارروال، لیہ اور اوکاڑہ میں صحت و تعلیم کے نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سروس ڈیلیوری اخراجات میں 5.7 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق تعلیم و صحت کے شعبوں میں 77 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اور حکومت کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button