پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

پاکستان نے بٹ کوائن ماہر مائیکل سیلر کو مشیر مقرر کر دیا

مائیکل سیلر نے وزیر خزانہ کی زیرِ صدارات اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کی جدت پسندی کو سراہا۔

پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت میں جدت لانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے معروف امریکی بٹ کوائن ماہر اور ارب پتی کاروباری شخصیت مائیکل سیلر کو بطور مشیر مقرر کردیا ہے۔ ان کی شمولیت ملک کی کرپٹو پالیسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں عالمی معیار کی راہنمائی فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں مائیکل سیلر نے شرکت کی، جس میں وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بٹ کوائن کو خودمختار ذخائر، مالی استحکام اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مائیکل سیلر، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی بٹ کوائن رکھنے والی کارپوریٹ کمپنی اسٹریٹجی کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیں، نے پاکستان کی کرپٹو شعبے میں جدت پسند حکمتِ عملی کو سراہا اور اسے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک منفرد موقع قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان عالمی جنوبی ممالک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ میں قیادت کرنا چاہتا ہے، اور اس میدان میں ایک موثر، شفاف اور جدید فریم ورک تشکیل دیا جا رہا ہے۔

بلال بن ثاقب نے مائیکل سیلر کی شمولیت کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button