تازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی میں 19 چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

امریکی لیگ میجر لیگ کرکٹ کے دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن نے 51 گیندوں پر 151 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 19 چھکوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی لیگ میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی میچ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایلن نے واشنگٹن فریڈم کے خلاف 51 گیندوں پر 151 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 19 چھکے شامل تھے۔

یہ کارکردگی ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل اور اسٹونیا کے ساہل چوہان 18 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر یہ ریکارڈ رکھتے تھے۔

فن ایلن نے اپنی اننگز میں صرف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی، یوں وہ نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے 34 گیندوں پر ٹی ٹونٹی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے صرف 49 گیندوں میں 150 رنز بنا کر تیز ترین ڈیڑھ سو رنز کا بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سان فرانسسکو یونیکورنز نے 269 رنز کا سکور بنایا، جو کا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔ جواب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم صرف 146 رنز پر 13.1 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے یونیکورنز کی طرف سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے فن ایلن نے ٹی ٹونٹی میں اپنی 22ویں نصف سنچری اور مجموعی طور پر چوتھی سنچری اسکور کی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button