0

خدشات ہیں شبِ برأت پر بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا: مشال یوسف زئی

بشریٰ بی بی کے ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ شب برات پر بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا۔ بی کے افطار کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے دو یا تین قطرے ڈالے گئے۔ اس کھانے کے بعد بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑ گئی اور دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کوئی مسئلہ نہیں تھا، گرفتاری کے بعد سے بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہے، کچھ تو ہوا ہوگا، عدالت 3 ہفتے سے کہہ رہی تھی کہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں، اس وقت میڈیکل ٹیسٹ کیوں نہیں کرائے گئے؟ ? میڈیکل ٹیسٹ میں کون رکاوٹ ڈال رہا تھا؟انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل بشریٰ بی بی کے سینے اور بائیں بازو میں درد تھا، جیل کے ڈاکٹر نے ای سی جی کیا اور ای سی جی نارمل نہیں تھی۔ پمز کے ڈاکٹر نے آکر چیک اپ کیا، جیل کا ڈاکٹر 12 بجے انتظامیہ کو بتانے گیا اور 5 بجے باہر آیا۔مشال یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شور اور ہماری آوازیں بلند کرنے پر پمز کے ڈاکٹر 11 بجے آئے، 11 بجے کے بعد بشریٰ بی بی کی ایک اور ای سی جی ہوئی۔بشریٰ بی بی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بینظیر بھٹو یا مریم نواز کی بات آتی ہے تو وہ سیاسی شخصیات ہیں، بشریٰ بی بی سیاسی شخصیت نہیں، وہ ایک گھریلو خاتون ہیں، بشریٰ بی بی کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ بانی ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں