0

وزیراعظم نے چیف کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔وزارت داخلہ نے کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کو سی ڈی اے یا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکوزیشن دے دی ہے۔چوہدری محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات اسلام آباد یا سی ڈی اے میں بطور چیف کمشنر استعمال کیا جائے۔ اس لیے ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں