0

بانی پی ٹی آئی نے جو ہمیں پڑھایا آج بھی یاد ہے وہ شاید بھول گئے، فیصل واوڈا کے بیان نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی نے ہمیں جو سکھایا وہ ہمیں آج بھی یاد ہے لیکن شاید وہ بھول گئے ہیں۔ حمایت پر پاکستان اور پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سسٹم میں جو خرابی ہے اس سے ہر کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں کسی کے پاؤں پکڑنے اور مقدمات معاف کرانے نہیں آیا۔ بانی پی ٹی آئی کی سیٹ تھی جو واپس دی گئی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ ناکامی کے بعد ہی کامیابی کی طرف بڑھتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ آپ سسٹم کے اندر سسٹم کے خلاف کھیل سکتے ہیں۔ احتساب کا عمل کہاں ہے؟ گزشتہ ماہ فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بارے میں ایک بیان میں پیش گوئی کی تھی کہ علی امین گنڈا پور مدت پوری نہیں کر پائیں گے، رمضان کے بعد ان کے خلاف صورتحال مشکل ہو جائے گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں الیکشن اور موجودہ اسمبلیوں کی مدت کا علم نہیں۔ کچھ ہوا ہے، چاند پر حکومت بنا لیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنا سکتے ہیں، اگر وہ میری پہلی بات مان لیتے تو حالات بہتر ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں