0

عمران خان ڈیل کیلئے تیار نہیں، تمام کیسز کا سامنا کریں گے، علیمہ خان نےدو ٹوک بات کہہ دی

پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو زندہ لاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی ڈیل کے لیے تیار نہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ جہاں تک میرے کیسز کا تعلق ہے میں ان کا سامنا کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ تحریک انصاف کے بانی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانون سے تحفظ نہ ملے تو بڑے مسائل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں