0

’ٹیم ہارے گی تو میں ہی جواب دینے آؤں گا‘

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم ہاری تو جواب دینے آؤں گا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میچ جیتے تو نوجوان کھلاڑی کو بھیجیں گے، اگر ہارے تو پھر میں ہی بھیجوں گا۔ جواب دینے آئےاس سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں موثر اننگز کھیلنا ضروری ہے، ایسے رنز بنائیں جو موثر ہوں، تسلسل کے ساتھ رنز بنانا مشکل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میں نے ٹاپ نمبر پر پرفارم کیا ہے، ٹیم کے لیے ہر نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔شاداب خان نے کہا کہ اگر مجھے ٹاپ نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملا تو میں تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاداب خان نے 20 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سیریز کے مزید دو میچز 25 اور 27 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں