0

بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی بھی آپشن پر بات ہو سکتی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ کے حوالے سے بورڈ تشکیل دے دیا ہے، علاج میں غفلت برتنے والوں کا تعین کریں گے، علاج میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر مجھے بھیجنا ہے تو میں بھیج دوں گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملکی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے، بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطوں کی وجہ سے ڈیڑھ ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ ہر کھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچز کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشاورت کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں