0

ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری بال پر میچ ہارنے کے بعد قومی ویمنز کپتان نے کیا کہا؟

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ آخری گیند پر ہارنے کے بعد قومی ویمن کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ بدقسمتی سے ہم ہارنے والی ٹیم تھے، اس میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا کہ شروع میں رنز بنانا آسان نہیں، سدرہ نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹر بسمہ معروف نے کہا کہ آخری میچ تک موجودہ فائٹنگ اسپرٹ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹنرشپ سے سکور اچھا جا رہا تھا، بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی آج کارکردگی اچھی رہی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین کے خلاف دوسرا ون ڈے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔پاکستانی خواتین میچ کو آخری گیند تک لے آئیں لیکن وہ سیریز میں کامیابی کا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔ ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز میچ 2 وکٹوں سے جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں