0

مسافر ٹرین کے بیت الخلا میں بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور؛ راہول گاندھی کی مودی پر کڑی تنقید

بھارت میں مسافروں کو ٹرین کے ٹوائلٹ میں بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور کیے جانے کی وائرل ویڈیو پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کے ایک ڈبے میں مسافروں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ فرش یا ٹوائلٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔مذکورہ ویڈیو ٹرین میں سفر کرنے والے ایک نوجوان نے بنائی تھی اور اسے راہول گاندھی نے اپنے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں