0

شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع اکیلیرا میں تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔بدقسمت متوفی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ صبح تین بجے المناک حادثہ پیش آیا۔ وین میں سوار دس افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وین میں پھنسے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق اسپتال لائے گئے 10 میں سے 9 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ باہر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں