0

’پاکستان کیلیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے اچھی خبریں آئیں گی

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حوالے سے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ وزیر خزانہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں جس کے دوران اہم سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کے حوالے سے رویوں میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے اور پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حوالے سے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔سفیر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور خزانہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، امریکی حکام نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اقتصادی ٹیم نے امریکا کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے معاہدے کے بعد فنانسنگ سے مثبت اقتصادی اشاریوں سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس انرجی اور پرائیویٹائزیشن سے متعلق اصلاحات سے بھی آگاہ کیا جب کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے صدر اے ڈی بی ورلڈ بینک سے ملاقات میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں