0

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ کی ساحلی پٹی میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ سسٹم بلوچستان سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہوتا رہے گا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسلادھار بارشوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں