0

شہباز شریف کے پاس وقت نہیں امکان ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں گے، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں، امکان ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی پارٹی صدارت سنبھال لیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ن لیگ میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ پارٹی کو پارٹ ٹائم صدر کی نہیں کل وقتی صدر کی ضرورت ہے۔ نواز شریف نے ماضی میں جاوید ہاشمی اور پھر شہباز شریف کو پارٹی صدر بنایا۔ میں مصروف ہوں، معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے، مسلم لیگ ن میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو ماہ میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ پارٹی سیاسی عہدوں کو حکومتی عہدوں سے الگ کیا جائے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز کیس میں نواز شریف کے فریق بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف اس کیس میں کوئی درخواست دائر نہیں کر رہے، ان کے مقدمات قانونی انجام کو پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے خلاف مقدمات اخلاقی اور سیاسی طور پر سامنے آئے ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جج ارشد کی گواہی کے بعد کیسز کے حقائق سب کے سامنے آچکے ہیں، نواز شریف کو ان کیسز کی تحقیقات اور اس میں کوئی درخواست لانے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں