اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پچیس کروڑ افراد کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور ہو گا:رضوان شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پچیس کروڑ افراد کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ اور عالمی برادری کسی صورت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار امریکا اور دیگر عالمی قوتیں پاکستان اور انڈیا کے درمیان تمام تصفیہ طلب امور پر جامع بات چیت چاہتی ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے وقت امریکا نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تمام اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے انڈین پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کے نقشے کو تسلط پسندانہ سوچ کا مظہر قرار دیتے ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل چاہتا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ انڈیا کا رویہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشتگرد اور ان کے مالی سرپرست انسانیت کی بدترین مثال ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button