0

یہ ہوئی نہ بات،حکومت نے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی ختم کردی،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی ختم کردی، سندھ بھرمیں پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی کیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی پرپابندی ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا اور ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں صوبائی حکومت کو سندھ بھر میں سرکاری بھرتیوں کی مشروط اجازت دے دی گئی تھی۔عدالت نے ہدایت کی تھی کہ گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری بھرتیوں کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں