تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
ٹرنڈنگ

انسٹاگرام پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے شخص کو ڈھائی سال قید

عدالت نے مجرم کی عمر اور حالات کے پیش نظر سزا 10 سال سے کم کرکے ڈھائی سال کی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حنان عبداللہ نامی شخص کو انسٹاگرام کے ذریعے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے کے جرم میں ڈھائی سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کی عمر اور حالات کے پیش نظر سزا میں نرمی کی گئی ہے، حالانکہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق، حنان عبداللہ غیر ملکی انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بم بنانے سے متعلق معلومات حاصل کر رہا تھا۔

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اس معاملے سے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا، جس کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

دورانِ ٹرائل، ایف آئی اے نے 8 گواہ عدالت میں پیش کیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن صرف بم بنانے کا طریقہ سیکھنے کا الزام ثابت کر سکی، دیگر الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مجرم کو فیصلے کے بعد گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button