0

دونوں ہاکی فیڈریشنز کا الگ الگ کیمپس لگانے کا اعلان، کھلاڑی پریشان

قومی کھیل ہاکی کی حالت مزید خراب ہونے لگی، دونوں فیڈریشنز کی جانب سے الگ الگ کیمپسز بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔دونوں ہاکی فیڈریشنز نے عید کے بعد منعقد ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث کھلاڑیوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک کیمپ 14 اپریل سے کراچی اور دوسرا 16 اپریل سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔کیمپس میں بلائے گئے 70 فیصد کھلاڑی ایک جیسے ہیں، جس کی وجہ سے کھلاڑی خسارے میں رہتے ہیں کہ کہاں رپورٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں