
انٹرٹینمنٹسائنس ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک کو امریکہ میں مزید 75 دن کی زندگی مل گئی
امریکی صدر ٹرمپ نے دوسری مرتبہ ٹک ٹاک کو مہلت دی ہے کہ وہ پابندی سے بچنے کے لیے امریکی شرط پوری کرے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو مزید 75 دن کی مہلت دے دی ہے کہ وہ امریکی قانون کی شرط پوری کر کے بندش سے بچ سکے۔
یہ قانون سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے منظور کیا تھا جس کے تحت ٹک ٹاک کو چینی ملکیت ترک کرنا تھی اور اسی کے قانون کی وجہ سے امریکہ میں چند دنوں کے لیے ٹک ٹاک کو بند کر دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی، چینی ملکیت ترک کرنے کے لیے ٹک ٹاک کو پانچ اپریل تک مہلت دی تھی۔ ایکس کے مالک ایلان مسک اور ایمازون سمیت متعدد امریکی کمپنیوں نے ٹک ٹاک کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی البتہ تاحال اسے بیچا نہیں جا سکا۔ صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی امریکہ میں سروس جاری رکھنے کے لیے 75 دن کی توسیع کر دی ہے۔