0

آج سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں، رکن رویت ہلال کمیٹی

سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبداللہ الخدیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان المبارک 8 اپریل کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔عبداللہ الخزیری کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حساب سے چاند آج سورج سے 12 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جس کی وجہ سے 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنا ناممکن ہے جب کہ 30 رمضان المبارک بروز منگل 9 اپریل کو عید کا چاند نظر آئے گا۔ واضح طور پر نظر آئے گا ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 30 رمضان المبارک بروز منگل عید کا چاند 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 8 اپریل بروز پیر کو سورج گرہن ہے جو مشرق وسطیٰ میں نظر نہیں آئے گا تاہم چاند کے سورج سے پہلے غروب ہونے کی بنیادی وجہ یہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں