
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایکس یعنی 10 واں ایڈیشن، پہلا ٹورنامنٹ بننے جا رہا ہے جس میں پورے میچ کی کمنٹری اردو زبان میں بھی نشر کی جائے گی۔
اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کمنٹری پینل کی فہرست جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل ایکس کو اس لحاظ سے تاریخی ٹورنامنٹ قرار دیا کہ پینل میں پانچ اردو کمنٹیٹر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
علی یونس، عقیل سمر، مرینا اقبال، سلمان بٹ اور طارق سعید، میچوں کی اردو کمنٹری کریں گے۔
چھ ٹیموں کے درمیان، 34 میچوں کا ٹورنامنٹ، پی ایس ایل ایکس، گیارہ اپریل سے شروع ہو کر، 18 مئی کو ختم ہو گا۔