0

پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے بھی اشتہار دیا گیا ہے، اس طرح سفید گیند اور سرخ گیند کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پی سی بی کا اسسٹنٹ کوچ کم از کم لیول 2 کا کوچ ہونا چاہیے جس کا بین الاقوامی ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں