0

بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی،اسپتال منتقل

کراچی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے جاری تربیتی کیمپ میں شریک دو کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ دونوں کھلاڑیوں کے مقامی ہسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ وہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کے لیے ہوٹل سے نکلی تھیں جب یوٹرن لیتے ہوئے کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں