
امریکی محکمۂ خارجہ کی جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے سینیئر اہلکار ایرک میئر، منگل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
محکمے کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرک میئر، اپنے تین روزہ دورے میں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہوں گے جس کا مقصد، معدنیات کے اہم شعبے میں امریکی دلچسپی آگے بڑھانا ہے۔
وہ سینیئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع کو وسیع کیا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
امریکی اہلکار سینئیر پاکستانی حکام کے ساتھ انسداد دہشتگردی میں تعاون کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔