0

پاکستان کے 2 معروف گالفرز نے شادی کرلی

پاکستان کے دو مشہور گالفرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کی شاندار تقریب لاہور میں ہوئی جس میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ شادی کی تقریب کا اہتمام عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں حمنا سنہری شادی کے جوڑے اور ہلکے میک اپ اور جیولری میں نظر آ رہی ہیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں ہیں۔قومی خواتین گالفر حمنہ امجد کئی بین الاقوامی گولف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی ایک پیشہ ور گولفر ہیں اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں