
تازہ ترینلائف سٹائل
محب وطن فلمیں بنانے والے انڈین اداکار منوج کمار کی آخری رسومات
منوج کمار کو ’بھارت کمار‘ بھی کہا جاتا تھا اور ان کا انتقال 87 برس کی عمر میں جمعے کو ممبئی میں ہوا۔
انڈین اداکار اور ہدایتکار منوج کمار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں ادا کر دی گئی ہیں۔ طویل علالت کے باعث، 87 برس کی عمر میں ان کا انتقال جمعے کو ہوا تھا۔
کی پیدائش 1937 میں موجودہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہوئی تھی اور ان کا پیدائشی نام ہری کرشنن گوسوامی تھا۔ 1957 میں انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ زیادہ تر محب وطن فلمیں بنانے کی وجہ سے انہیں ’بھارت کمار‘ بھی کہا جاتا تھا۔
ممبئی میں آخری رسومات کے لیے ان کی میت کو انڈین پرچم میں لپیٹا گیا اور اس موقعے پر بالی ووڈ کی صف اول کی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔