
انڈیا میں لندن کا مشہور کارڈیالوجسٹ بن کر جعلی ڈاکٹر نے دل کے 15 آپریشن کیے جن میں سے 7مریض ہلاک ہو گئے۔
انڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے مشن ہسپتال میں ایک شخص ڈاکٹر بن کر دل کے مریضوں کی سرجریز کرتا رہا۔ دو ماہ کے دوران ہونے والی اموات کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن کے پاس شکایت درج کرائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت نریندر یادو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ انہوں نے خود کو برطانیہ کے مشہور کارڈیالوجسٹ این جان کیم کے طور پر ظاہر کیا تھا۔