0

میں صدقے یارسول اللہ ﷺ، عاطف اسلم نے نئی نعت ریلیز کردی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور گانا جاری کردیا۔عاطف اسلم نے یوٹیوب پر ایک نئی نعت “میں صدقے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم” جاری کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ آیت براہ راست میرے دل سے ہے، ہر لفظ کا اپنا الگ اور طاقتور مطلب ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس کے ساتھ جڑیں گے۔عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنی دل کو چھو لینے والی آواز میں نیا گانا ‘اللہ ہو اللہ’ ریلیز کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جان رحمت پر لاکھ سلام‘ کو بھی خوب پذیرائی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں