اوورسیزتازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں مئی تک بحال ہونے کا امکان

یہ اعلان لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک خصوصی افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے امید ظاہر کی ہے کہ عیدالفطر کے ایک ماہ بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

لندن میں ایک افطار ڈنر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی جبکہ برمنگھم سے بھی فلائٹس کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے عائد پابندی کے باعث پی آئی اے کو چار سال سے زائد عرصے تک مشکلات کا سامنا تھا۔

تاہم رواں سال جنوری میں پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہوئی۔ اب برطانیہ کے لیے بھی فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button