0

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع، کون کون سے شہر شامل ہیں؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔ پہلی رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔ تاجروں اور دکانداروں کے لیے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہو گا، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تاجروں اور دکانداروں پر ٹیکس ادا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی طریقہ کار 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اسکیم کے تحت ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہو گی۔15 جولائی کے بعد وصولی ہر مہینے کی 15 تاریخ کو کی جائے گی۔اس اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں پر ہوگا۔ یہ اسکیم مینوفیکچررز اور ریٹیلرز، امپورٹر اور ریٹیلرز پر بھی لاگو ہوگی۔ تاجروں اور دکانداروں کے لیے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا۔ تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ رجسٹریشن ٹیکس سہولت مراکز کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔ 30 اپریل رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں