0

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 282 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔ قیمتیں اگلے 15 دنوں تک درست رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں