0

اس سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا اور کہاں دیکھا جائے گا؟جانیں

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 سے 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بج کر 17 منٹ پر عروج پر ہو گا جبکہ 9 اپریل کو دوپہر 1 بج کر 52 منٹ پر ختم ہو گا۔ سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جا سکے گا۔اس کے علاوہ سال کا پہلا مکمل سورج گرہن بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور آرکٹک سمندروں میں نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ امریکا میں مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا اور اگلی بار اس خطے کے لوگ اگست میں اسے دیکھ سکیں گے۔ اس کے لیے 2044 تک انتظار کرنا پڑے گا۔ دنیا میں آخری مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا لیکن یہ صرف انتر کٹیکا میں دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں