اوورسیزتازہ ترین

روس اور یوکرین فوری جنگ بندی مذاکرات کا آغاز کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے دو گھنٹے طویل فون کال کے بعد کیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ یہ بیان انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے دو گھنٹے طویل فون کال کے بعد دیا۔ ٹرمپ نے اس گفتگو کو بہت اچھا قرار دیا اور کہا کہ امن کی شرائط صرف روس اور یوکرین کے درمیان طے پائیں گی، کیونکہ وہی اس جنگ کی اصل تفصیلات جانتے ہیں۔

ٹرمپ نے بعد ازاں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی، جنہوں نے اس موقع کو فیصلہ کن لمحہ قرار دیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ مذاکراتی عمل سے خود کو الگ نہ کرے۔ زیلنسکی نے مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ اگر ماسکو تیار نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

ٹرمپ نے کال کے بعد اپنے ٹروتھ سوشل پیج پر کہا کہ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور اس سے بھی اہم، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

زیلنسکی نے کہا ہے کہ کسی بھی امن عمل میں امریکی اور یورپی نمائندوں کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے جنگ جاری ہے۔ اس دوران روس نے کئی مرتبہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا، لیکن ہر بار دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا۔ تازہ پیش رفت میں اگرچہ مذاکرات کی بات ہو رہی ہے، مگر زمینی حقائق اور حالیہ حملے اس امن عمل کو ابھی بھی غیریقینی بنا رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button