پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

قوم کبھی نہیں جھکی ہے نہ جھکے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نہ پہلے کسی کے سامنے جھکی، نہ آئندہ کبھی جھکے گی، اور شہادت کی خواہش ہماری زندگی سے بھی زیادہ ہے۔

چینی میڈیا گروپ سی جی ٹی این اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دشمن ملک بغیر کسی ثبوت کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر الزامات لگا رہا ہے، مگر پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز اللہ کی مدد، اعتماد اور قومی عزم میں چھپا ہے۔ دنیا نے ہمارے عزم اور قربانیوں کو سراہا اور اسی وجہ سے عالمی برادری نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور پاکستان و چین اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین دو ذمہ دار ممالک ہیں جن کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی اور فلاح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے گلی کوچوں میں جشن نہیں منائے جا رہے بلکہ اللہ کا شکر ادا کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستانی قوم امن پسند ہے۔ شہادت، چاہے نیلی، سفید یا خاکی وردی والوں کی ہو، ہمارے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے ملکوں کا وژن بڑا ہوتا ہے، دنیا کو نت نئے مسائل کا سامنا ہے اور ان کے حل کے لیے میچور ملک کوششیں کر رہے ہیں۔ اس جدید دنیا میں کوئی ملک اپنے پڑوسی ملک پر اجارہ داری مسلط کر سکتا ہے؟

ترجمان پاک فوج نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور ترقی کے لیے عوام، افواج، حکومت، میڈیا اور نوجوانوں پر مشتمل آہنی دیوار کو اب دہشت گردی کے خلاف موڑ دیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ یہ اتحاد پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button