0

خیبرپختونخوا میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ،اعلان نے شہریوں کے دل جیت لئے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی نے ان مراکز کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں