0

تربت میں پاک بحریہ کے ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4ہلاک، سپاہی شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ایئربیس پی این صدیق پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید جب کہ ایک سپاہی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ اردگرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا، مسلح افواج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ لڑتے لڑتے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی عمر 24 سال تھی اور وہ مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے اور ہم بہت بڑے نقصان سے بچ گئے۔ سلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں