انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

سنی دیول 1993 کے بعد ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے خواہشمند

کہا جاتا ہے کہ 32 سال پہلے کی فلم ’ڈر‘ میں اکٹھا نظر آنے کے بعد سے دونوں اداکاروں کے تعلقات خوشگوار نہیں رہے۔

انڈین اداکار سنی دیول نے، پِنک وِلا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔

دونوں نے 1993 میں ریلیز ہونے والے فلم ’ڈر‘ میں کام کیا تھا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران، خبریں آئی تھیں کہ سنی دیول، دونوں کرداروں کے درمیان لڑائی کے ایک سین سے متفق نہیں تھے جس پر ڈائریکٹر یش چوپڑا کو سین بدلنا پڑا۔ تب سے دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

اپنی نئی فلم ’جاٹ‘ کی پروموشن کے لیے انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیں گے تو سنی دیول نے شاہ رخ خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’اب زمانہ بدل گیا ہے۔ کہانی پر ڈائریکٹر کو کنٹرول کم ہے اور ویسی فلمیں بن رہی ہیں جن میں اداکاروں کا امیج برقرار رہتا ہے۔‘

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button