0

علی امین گنڈا پور نے پشاور میں میٹرو ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

پشاور میں علی امین گنڈا پور سے شہر کے قومی و صوبائی منتخب اراکین نے ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے، تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ماہ میں پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے، پشاور کی سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر بدل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا رش کم کرنے کے لیے ٹرین چلائی جائے۔ بی او ٹی ماڈل پر ٹرین چلانے کے لیے نجی کمپنی سے بات ہوئی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پشاور میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہے۔اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے نکاسی آب کے نظام کو زیر زمین بنایا جائے گا، مقامی حکومتوں کو خود مختار اور مستحکم بنایا جائے گا۔ یہ جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرین منصوبہ چمکنی سے کارخانہ تک ہو گا، دوسرے مرحلے میں ٹرین منصوبے کو نوشہرہ اور مردان تک بڑھایا جائے گا۔ یہ سنجیدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں