اوورسیزتازہ ترین

ایران کا امریکہ کے ساتھ عمان میں باالوسطہ مذکرات کا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کو امریکہ کے لیے "موقع اور امتحان " دونوں قرار دیا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کو امریکہ کے ساتھ عمان میں باالواسطہ مذاکرات کرنے جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بریک تھرو قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی عمان میں ملاقات کا اعلان پیر کی رات، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ مذاکرات امریکہ کے لیے ’جتنا موقع ہیں، اتنا ہی امتحان‘ ہے۔ گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔‘ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات میں کون شریک ہو گا۔

ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم ایران کے ساتھ بلا واسطہ نمٹ رہے ہیں اور شاید کوئی ڈیل بھی ہو جائے۔‘ انہوں نے یہ بیان امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران دیا مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ ’اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو میرے خیال میں ایران کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔‘

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button