
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز کی دوڑ میں شامل کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
چھ کھلاڑیوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی اور رچن روندرا شامل ہیں جبکہ انڈیا سے شریاس ایئر نامزد ہوئے ہیں۔ خواتین کرکٹرز میں آسٹریلیا کی اینابل سدرلینڈ اور جارجیا وول کے علاوہ امریکہ کی چیتنا پرساد کو نامزد کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کارکردگی کے بعد ٹاپ ٹی ٹونٹی بولر بننے پر نامزد کیا گیا۔ شریاس ایئر اور رچن روندرا کی، چیمپیئنز ٹرافی میں پرفارمنس، مارچ کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہونے کا سبب بنی۔