اوورسیزتازہ ترین

سفید بھیڑیے کی 10 ہزار سال پہلے ختم ہونے والی نسل کی واپسی

سائنسدانوں نے قدیم باقیات سے ملنے والے ڈی این اے سے معدوم بھیڑیے کے تین بچے پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکہ کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی، کولوسل بائیو سائنسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سفید بھیڑیے کی معدوم نسل کے تین بچے پیدا کیے ہیں جو تقریباً 10 ہزار سال پہلے وجود رکھتے تھے۔

کمپنی نے ’ڈائر وولف‘ کہلانے والے بھیڑیے کے دو نر بچوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جن کے نام ’رومولس‘ اور ’ریمس‘ ہیں۔ تیسری مادہ کا نام ’خالیسی‘ رکھا گیا ہے۔

یہ بچے ڈی این اے کے ذریعے پیدا کیے گئے ہیں جو سائنسدانوں کے بقول، انہوں نے معدوم بھیڑیے کے 13 ہزار سال پرانے دانتوں اور 75 ہزار سال پرانی ہڈی کے باقیات سے حاصل کیا تھا۔ اس ڈی این اے کو موجودہ سرمئی نسل کے بھیڑے کے ڈی این اے کے ساتھ ملا کر معدوم نسل کے بھیڑیے کے بچے پیدا کیے گئے۔ اس ملاپ کی وجہ ناقدین کمپنی کے دعوے کو مکمل طور پر درست نہیں قرار دے رہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button