اوورسیزتازہ ترینلائف سٹائل

اے آئی کی تعلیم چین کے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں لازمی قرار

پالیسی کے تحت 6 سال کے بچوں کو بھی قومی نصاب کے حصے کے طور پر اے آئی کے بارے میں سیکھنے کا پابند کیا جائے گا۔

چین نے اپنے سکولوں میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو لازم قرار دے دیا ہے۔ ستمبر 2025 سے چینی سکول چھ سال کی عمر سے لے کر ہائی سکول تک، ہر طالب علم کو اے آئی پڑھائیں گے۔

چھوٹی عمر سے ہی قومی نصاب میں اے آئی کی شمولیت چین کی جانب سے ایک جرات مندانہ پالیسی ہے جو مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنا الگ مقام قائم کر چکا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے طلباء میں، کم عمر کو سال میں کم سے کم آٹھ گھنٹوں کی اے آئی سکھائی جائے گی جبکہ بڑی کلاسوں کے طلباء کا نصاب ایڈوانس اے آئی اور اس کے حقیقی زندگی میں استعمال پر مبنی ہو گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button